Snow white finch |
سنو وائٹ فنچ کی مکمل معلومات
سنو وائٹ فنچ ، زیبرا فنچ کی نسل پینگوئن فنچ اور فنسی فلوریڈا فنچ کے کراس کرنے سے میوٹیشن بنی ہے۔یہ بہت ہی خوبصورت اور زیبرا فنچ کی طرح سخت جان فنچ ہے۔ زیبرا فنچ کے بعد یہ واحد فنچ ہے جس کی بریڈ سب سے فاسٹ ہوتی ہے۔ سنو وائٹ فنچ کے پروں کا رنگ برف کی طرح بلکل سفید ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے اسے سنو وائٹ فنچ کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سنو وائٹ فنچ کو وائٹ ونگ فنچ، پیپر وائٹ فنچ یا ٹرو فنچ، یعنی سچائی کی چڑیا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ سنو وائٹ فنچ میں بچوں کی چونچ کا کلر ہلکا گلابی اور جب یہ تین، چار ماہ بعد اڈلٹ ہوتے ہیں تو میل کی چونچ کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے جبکہ فی میل کی چونچ کا رنگ اورنج یا گہرا گلابی نظر آنے لگتا ہے جسے دیکھ کر آپ آسانی سے میل فی میل کی پہچان کر سکتے ہیں۔دوسری ایگزیکٹو فنچز جن میں جاوا، گولڈین فنچ ، سٹار فنچ، کٹ تھراؤٹ فنچ، لانگ ٹیل اور ڈائمنڈ فنچ وغیرہ سات آٹھ ماہ کی عمر ہونے کے بعد بریڈ شروع کرتے ہیں۔ لیکن سنو وائٹ فنچ تین ،چار مہینے کی عمر میں بریڈ سٹارٹ کر دیتی ہے۔ ہر کلچ میں چار سے چھ انڈے دیتی ہے۔ انڈوں سے تقریباََ بارہ سے چودہ دن بعد بچے نکل آتے ہیں۔ بچے پندرہ سے بیس دن بعد گھونسلے سے باہر آجاتے ہیں۔ بچوں کے گھونسلے سے نکلنے کے بعد ماں باپ بچوں کو فیڈ بھی کرواتے رہتے ہیں۔ اور دوبارہ بریڈنگ بھی سٹارٹ کر دیتے ہیں۔
سنو وائٹ فنچ کا کاروبار
اگر آپ نے پہلی مرتبہ پرندے رکھنے ہیں۔ یا کوئی ایسا کاروبار کرنا چاہتے ہیں جس میں آپ کو زیادہ وقت بھی نا دینا پڑے اور کم پیسے لگا کر اچھی انکم ہو تو سنو وائٹ فنچ بہترین آپشن ہے ۔ اس کے لیے آپ کو مہنگے کیج خریدنے کی بھی ضرورت نہیں۔ بس گھر کا کوئی بھی ہوا دار چھوٹا سا کمرہ ہو جہاں جالی دار کھڑکیاں وغیرہ لگی ہوں یاپھر لکڑی کا سستا سا کالونی نما کیج بنا کر اُس میں سنو وائٹ فنچ کے دس بارہ پئیر رکھ کر کاروبار شروع کر سکتے۔ زیبرا فنچ کا مارکیٹ ریٹ کم ہونے کے بعد زیبرا فنچ کے شوقین اِن کی میوٹیشن کی طرف گئے لیکن میوٹیشن کی ڈیمانڈ بھی دن با دن کم ہوتی جارہی ہے۔ جبکہ سنو وائٹ فنچ کی نا صرف برون ممالک بلکہ پاکستان میں بھی بہت ڈیمانڈ ہے۔ پاکستان میں سنو وائٹ فنچ کی کالونیاں بہت کم بریڈر کے پاس ہیں اِس لیے یہ زیبرا فنچ کی نسبت اچھی قیمت میں فروخت ہو تے ہیں۔اگر آپ میل فی میل کنفرم سنو وائٹ فنچ کے دس پیئر کی کالونی لگائیں تو ہر کلچ میں تین یا چار بچوں کی ایوریج بھی ہو تو آپ ہر کلچ سے دس، پندرہ ہزار آسانی سے کما سکتے ہیں۔ سنو وائٹ فنچ کے بچوں میں میل فی میل کا پتہ نہیں چلتا، جب تین چار ماہ بعد اڈلٹ ہوتے ہیں تب میل فی میل کنفرم ہوتے ہیں ۔ اگر آپ بچے لیں گے تو ہو سکتا ہے میل زیادہ نکل آئیں یا فی میل زیادہ نکل آئیں اگر فی میل تین چار زیادہ نکل آئیں تو مسلہ نہیں ہوتا لیکن اگر میل زیادہ ہوں گے تو فی میل کو تنگ کریں گے انڈوں کو ہیچ نہیں کرنے دیں گے یا کسی اور جوڑے کے انڈے گرا کر گھونسلہ چھیننے کی کوشش کریں گے۔ اگر آپ نئے شوقین ہیں تو شروع میں میل، فی میل کے جوڑے بنا کر پیئر لیں۔
سنو وائٹ فنچ کے لیے کالونی اور کیج
اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو بازار سے تین ضرب چار فٹ کا کالونی نما کیج لے کر اُس میں سات آٹھ پیئر رکھ سکتے ہیں۔ جب اُن کے بچے سلف ہوں تو الگ کیج میں کرتے جائیں۔ یا پھر گھر کے کسی چھوٹے ہوا دار کمرے کو کالونی بنا کر سنو وائٹ فنچ رکھ سکتے ہیں۔ اگر مہنگا کیج خریدنے کے پیسے نہیں تو بازار سے چار پانچ فٹ لمبی لکڑیاں اور لوہے کی باریک جالی لے کر خود کالونی تیار کر لیں۔ کالونی میں بوکس لگا لیں یا مٹکیاں لگا کر بریڈ لینا شروع کریں۔ کسی بھی قسم کی فنچ کی کالونی بنا تے وقت کوشش کریں کالونی میں میل فی میل کی تعداد برابر ہو ۔ اگر میل زیادہ ہوں تو ایک فی میل سے جوڑا بنانے کے لیے دو تین میل اُسے تنگ کرتے رہتے ہیں۔ نہ تو فی میل کو اچھی طرح انڈوں کو ہیچ کرنے دیں گے اور نہ بچوں کو فیڈ کروانے دیں گے۔ جب فی میل انڈوں پر نہیں بیٹھے گی تو انڈے خراب ہو جاتے ہیں ۔ یا بچوں کو فیڈ نہیں کروائے گی تو بچے ایکسپائر ہو جائیں گے۔ آپ سوچیں گے شاید فنچز انڈے خراب کر رہی ہیں یا انڈے انفرٹائل دے رہیں ہیں۔ آپ پریشان ہو جائیں گے اتنا خیال رکھنے کے باوجود پتا نہیں بچے کیوں ایکسپائر ہو رہے ہیں۔ حالانکہ اِس سب کی وجہ کالونی میں میل کی تعداد زیادہ ہونا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ اچھی بریڈ لینے میں ناکام ہوتے ہیں۔دوسرا مشورہ ہے کہ اگر آپ نے کالونی میں اچھی بریڈ لینا ہے تو ہمیشہ دو کالونیاں بنایا کریں۔ چاہے چار بائی چار فٹ کی ہوں یا پانچ بائی پانچ فٹ کی ہوں۔ یا پھر جس کمرے میں کالونی بنانی ہے اُس کو درمیان سے جالی لگا کر دو حصوں میں تقسیم کر لیں۔ ایک کالونی کے سارے پیئر کو اور جب بھی اُن کے بچے ہوں اُن سب کو کسی بھی کلر کے رنگ پہنا دیا کریں۔ اور دوسری کالونی کے بچوں کو کوئی بھی رنگ نا پہنائیں۔ جب دونوں کالونیوں کے بچے اڈلٹ ہوں تو ایک کالونی کے میل کو دوسری کالونی کی فی میل سے پئیر بنائیں۔ ایسا کرنے سے بہن بھائی ، باپ بیٹی، یا ماں بیٹے کا آپس میں پیئر نہیں بنتا۔ جس کی وجہ سے اِن کی بلڈ لائین سٹرونگ ہوتی ہے۔ انڈوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے انڈے انفرٹائیل ہونے کے چانس بہت کم ہوتے ہیں ۔
نسیٹنگ مٹیریل اور بوکس یا مٹکی
نیسٹنگ کے لیے کسی برڈ شاپ سے کی مونجھ کی گھاس لے کر استعمال کریں۔ اگر مونجھ کی گھاس نا ملے تو کسی کھیت وغیرہ سے گھاس لے کر ، گھاس کو اچھی طرح دھونے کے بعد دھوپ میں رکھ کر خشک کر کے استعمال کریں۔ تمام بوکس یا مٹکیوں میں کوپکس پوڈر چھڑک کر اچھی طرح نیسٹنگ کر دیا کریں۔ اور تمام بوکس یا مٹکیاں کالونی میں لگا دیں۔ کوشش کریں کالونی میں جتنے پیئر ہیں ۔مٹکیاں یا بوکس اُن کی تعداد سے دو تین زیادہ لگایا کریں۔ بوکس یا مٹکیاں کالونی میں لگانے کے بعد نیسٹنگ مٹیریل کالونی میں وافر مقدار میں رکھا کریں تاکہ تمام فنچ ضرورت کے مطابق اچھے سے نیسٹنگ کر لیں۔ پانچ چھ دن بعد جب نیسٹنگ کمپلیٹ ہو جائے تو باقی بچی ہوئی نیسٹنگ کالونی سے نکال دیا کریں۔ ورنہ جن پیئر نے نیسٹنگ کر کے انڈے دیئے ہونگے وہ پیئر دوبارہ اپنے بوکس میں نیسٹنگ کریں گے۔ جس سے اُن کے پہلے سے دیے ہوئے انڈے نیسٹنگ کے نیچے دب کر خراب ہو جائیں گے۔ گرمیوں کے موسم میں اگر بریڈ لینا ہے کالونی میں کسی کھلے برتن میں فنچ کے نہانے کے لیے پانی رکھا کریں جب فنچ نہا کر انڈوں پر بیٹھتی ہیں تب بھی نمی کی مقدار پوری ہو جاتی ہے۔ ہوا میں نمی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کالونی کے باہر ائیر کولر لگا کر رکھیں۔
سنو وائٹ فنچ کی خوراک
سیڈ مکس تیار کرنے کے لیے ۔ باریک کنگنی ایک کلو، سوانک ایک کلو، لال باریک کنگنی ایک کلو، چینا یعنی موٹی کنگنی ایک کلو یہ چاروں چیزیں برابر مقدار میں اور کنیری سیڈ ایک پاؤ استعمال کریں۔ اِن تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر کے دانہ تیار کر لیں۔ اگر آپ نے دانہ کم یا زیادہ تیار کرنا ہے تو تمام چیزوں کی مقدار بھی اُسی حساب سے کم زیادہ کر لیا کریں۔ ضرورت کے مطابق دو تین دن کا دانہ کسی برتن میں ڈال کر کالونی میں رکھ دیا کریں۔ سیڈ مکس کے علاوہ پینے کا پانی اِن کی کالونی سے کبھی ختم نا ہونے دیں۔ اگر پینے کا پانی ایک دن تک نا ملے تو یہ ایکسپائر ہو سکتی ہے۔ کیونکہ سنو وائٹ فنچ زیبرا فنچ کی طرح دانہ کھانے کے ساتھ ساتھ سارا دن پانی پیتی رہتی ہے۔اور ضرورت کے مطابق پانی میں نہانا پسند کرتی ہے۔ اِس لیے پانی کا برتن دھو کر اِن کا پانی روزانہ تبدیل کیا کریں۔ ہو سکے تو پانی دن میں دو مرتبہ تبدیل کریں۔ پانی آپ نے تازہ اور صاف دینا ہے ۔ خراب اور کھارے پانی سے پرہیز کریں۔
ایگ فوڈ اور گرین فوڈ
دانے پانی کے علاوہ اچھی بریڈ لینے کے لئے ایگ فوڈ بھی سنو وائٹ فنچ کے لئے بہت ضروری ہے۔ ایگ فوڈ تیار کرنے کے لئے ، چاولوں کو رات پانی میں بگو کر رکھ دیں صبح دو منٹ کے لیے ہلکا سا ابال لیں زیادہ نا ابالیں بس اتنا ابالیں کہ چاول میں ہلکی سی کنی رہ جائے یعنی تھوڑے سے کچے محسوس ہوں۔ اِس کے بعد انڈے کو اچھی طرح ابال کر کش کر کے چاولوں میں مکس کر دیں پھر کسی برتن میں ڈال کر کالونی میں رکھ دیں۔ ہفتے میں دو دن چاول کی جگہ آپ ڈبل روٹی یا رس کو کش کر کے اُس میں انڈہ مکس کر کے کھلا سکتے ہیں۔ اگر آپ کیلشیم وغیرہ الگ سے نہیں کھلا رہے۔ اِس ایک انڈے کے فوڈ میں آدھا چمچ انڈوں کے چھلکے کا پوڈر اور آدھا چمچ سمندری جھاگ کا پوڈر اور آدھا چمچ مورنگا پوڈر چھڑک کر کھلا دیا کریں ۔ ایگ فوڈ کے علاوہ ہفتے میں ایک دن لوسن کے پتے ، ایک دن میتھی کے پتے ، ایک دن پودینا کے پتے، ایک دن سلاد کے پتے ، ایک دن پالک کے پتے کھلا سکتے ہیں پتوں کو بلکل چھوٹا چھوٹا کاٹ کر کھلا نا ہے۔ اگر بڑے پتے کالونی میں رکھیں گے تو یہ کھائیں گے کم اور نیسٹنگ کے لئے زیادہ استعمال کریں گے۔ اِس کے علاوہ گاجر ، چوکندر، کدو یا لوکی، کو کش کر کے سوفٹ میں مکس کر کے یا الگ سے برتن میں ڈال کر کھلا سکتے ہیں۔
سنو وائٹ فنچ کے لیے کیلشیم اور وٹامن
سنو وائٹ فنچ کیوں کہ بہت تیزی سے بریڈ کرتی ہے۔ اِس لیے اِسے کیلشیم کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ بازار سے کیلشیم بلاک لے کے اُسے کونٹ کر باریک کر لیں ، اُس میں سمندری جھاگ اور انڈوں کے چھلکے کا پوڈر یہ تینوں چیزیں برابر مقدار میں لے کر مکس کر لیں۔ اور انہی چیزوں میں دو چمچ کالے نمک کے مکس کر کے کسی برتن میں ڈال کر کیج میں رکھ دیا کریں۔ یا پھر کسی اچھی کمپنی کی گریڈ لے کر وہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اکثر دیکھنے میں آیا ہے کالونی میں اکھٹے رکھے جانے والے پرندے ایک دو کلچ اچھے دینے کے بعد وٹامن E کی کمی کی وجہ سے انڈے انفرٹائل دینا شروع کر دیتے ہیں۔ وٹامن E کے لیے نیکٹون E یا امونوٹون استعمال کریں جس کی شیشی جانوروں کے ڈاکٹر یا برڈ شاپ سے تقریباََ پانچ سو روپے کی مل جاتی ہے۔ ایک شیشی چھ سات ماہ کے لیے کافی ہوتی ہے ۔ امنوٹون تقریباََ تین لیٹر پانی میں ایک ML مکس کر کے دو یا ڈھیڈ مہینے بعد لگاتار تین دن تک کورس کروایا کریں۔اگر فنچ انڈے کم دیتے ہیں تو انڈوں کی تعداد میں اضافے کے لیے گرووٹ، یا وٹاسول سوپر استعمال کیا کریں۔ یا پھر سستا حل یہ ہے کہ لاسوٹ سیرپ، کیلشیم پی سریپ، اور وائلڈلن ایم سیرپ ایک ایک دن کے وقفے سے استعمال کروائیں۔ یعنی ایک دن ایک لیٹر پانی میں ایک ML کیلشم پی سیرپ، اگلے دن سادہ پانی، پھراگلے دن والڈلن ایم سریپ ۔ پھر اگلے دن سادہ پانی پھر اگلے دن لاسوٹ سیرپ پانی میں مکس کر کے پلائیں۔ اُس کے بعد ایک ہفتہ تک ایک دن سادہ پانی اور ایک دن سیب کے سرکے والا پانی پلائیں۔ سیب کا سرکہ ایک لیٹر پانی میں ایک ML مکس کر کے دینا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں سیرپ بند کر دیں لیکن ہفتے میں دو دن کے وقفے سے الیکٹرولائٹ ضرور استعمال کیا کریں۔ تاکہ گرمیوں میں فنچ کے جسم میں پانی کی کمی نا ہو۔
پوسٹ پسند آئے تو دوستوں سے شیئر کریں