Zebra Finch Breeding information in Urdu زیبرا فنچ کی معلومات اردو میں

0

Zebra Finch
Zebra Finches 


 زیبرا فنچ کا تعارف

 زیبرا فنچ(ٹینیو پیگیا گوٹاٹا) یہ انڈونیشیا اور آسٹریلیا میں تیمور اور Lesser سنڈا جزیرے پر پایا جانے والا سب سے عام فنچ ہے۔ جسے آسٹریلیا میں نی نی اور جسٹ نک کٹ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ یہ ایسے علاقوں میں پایا جاتا ہے جہاں بارشیں زیادہ ہوں اور ندی کنارے گھاس کے میدان ہوں۔یہ گھاس کی گھاٹیوں اور جھاڑیوں میں کالونی کی شکل میں گھونسلے بنا کر رہتے ہیں ۔ ایک کالونی میں پچاس سے لے کر تین سو تک گھونسلے ہو سکتے ہیں۔ اس کی عمر پانچ سے نو سال تک ہوتی ہے۔ یہ جنگلوں میں درختوں,پودوں اور گھاس کے پتوں کے علاوہ اُن کے بیج کھاتے ہیں۔نر گھونسلے کی جگہ تلاش کرکے سوکھی گھاس اور ٹہنیوں سے گھونسلہ بنانا شروع کرتا ہے اور پھر نر جوڑا بنانے کے لیے مادہ کو گھونسلے میں آنے کی دعوت دیتا ہے۔ اِس کی بریڈ بہت فاسٹ ہوتی ہے۔ زیبرا فنچ کی زیادہ تر چار سے چھ انڈوں کی ایورج ہوتی ہے۔ بعض دفعہ یہ آٹھ انڈے بھی دے دیتے ہیں۔ ہیچنگ کے چودہ سے سولہ دن بعد انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں۔بچے تیس سے پنتیس دن بعد سلف ہو کر خود کھانا پینا شروع کر دیتے ہیں ۔اِن کے بچے گھونسلے سے نکلنے کے بعد دس سے پندرہ دن تک اپنے والدین سے فیڈ لیتے رہتے ہیں۔ اِن میں سب سے اچھی خوبی یہ ہے کہ، یہ اپنے بچے کے علاوہ دوسرے زیبرا فنچ کے چھوٹے بچے جو گھونسلے سے نکل کر نیچے زمین پر گرتے ہیں اُن کو بھی فیڈ کرواتے۔

 نر مادہ کی پہچان

Zebra Finch Male Female Difference
Zebra Finch Male Female Difference 

 زیبرا فنچ میں نر اور مادہ میں فرق کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ دونو ں سائز میں تقریباََ ایک جتنے ہوتے ہیں۔ لیکن نر کے گال کے پَر نارنگی ،گردن پر کالے رنگ کا کٹ ہوتا ہے اور چونچ سرخ ہوتی ہے۔جبکہ مادہ کی چونچ ہلکے اورنج کلر کی ہوتی ہے۔ اور فی میل کی گردن پر کسی قسم کا کٹ نما کلر نہیں ہوتا۔

 مٹکی اور گھونسلہ بنانے کا طریقہ

 زیبرافنچ چھوٹے سائز کا پرندہ ہے لیکن اِس کے لیے مٹکی کا سائز چھوٹا بھی نہیں ہو نا چاہیے اور زیادہ بڑا بھی نہیں ہونا چاہیے جس کو یہ گھونسلہ بناتے ہوئے جلدی بھر نہ سکیں۔ کوشش کریں ایسی مٹکی لیں جس کا مین ہول ٹھوڑا اُپر کی طرف ہو۔کیونکہ یہ بہت پھرتیلا پرندہ ہے جب گھونسلے سے اُڑتا ہے تو چھوٹے بچے اِن کے پیروں کے ساتھ چمٹ کر باہر گر کر ایکسپائر ہو جاتے ہیں۔ گھونسلہ بنانے کیلئے گھاس لے کر اُسے دھو کر خوشک کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ گھاس کی لمبائی کم ازکم چار سے چھ انچ تک ہونی چاہیے۔ گھاس نہ ملے تو ناریل کا چھلکا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ بھی فنچ کے گھونسلہ بنانے کے لیے بہترین ہے۔ ناریل کے چھلکوں کو تنکا تنکا کرنا مشکل ہے۔اِس لیے پہلے اِس کو اچھی طرح خشک کر لیں ۔پھر کونٹ کر نرم کر لیں۔ کونٹنے سے ناریل کا چھلکے کے تنکوں کو آپ آسانی سے الگ کر سکتے ہیں۔اگر آپ کو گھاس اور ناریل کا چھلکا نہ ملے تو آپ چاول کی فصل کی پرالی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ کالونی میں مٹکیاں لگانے سے پہلے مٹکیوں یا بوکس کے اندر ٹھوڑا سا کوپکس پوڈر چھڑک لیں تاکہ کیڑے وغیرہ اِن کو تنگ نہ کریں۔ پوڈر چھڑکنے کے بعد مٹکی یا بوکس میں تھوڑی سی نیسٹنگ کر دیں اور کالونی میں مٹکیاں یا بوکس کیل اور تار کی مدد سے مضبوطی سے لگا دیں۔ باقی گھونسلے کی سیٹنگ فنچ خود کر لے گی۔

 کیج کا سائز اور گرمی سردی سے بچانے کا طریقہ۔

 ویسے تو یہ چھوٹا سا پرندہ ہے لیکن ہر وقت ادھر اُدھر اُڑنا پسند کرتا ہے۔ اِس لیے بہتر ہے ایک پیئر کے لیے کیج کی لمبائی دو فٹ ہو اور چوڑائی ڈھیڈ فٹ تک ہو۔ اگر آپ زیبرا فنچ کو  کالونی بنا کر رکھنا چاہتے ہیں تو پانچ پیر کے لیے تین بائی تین ،سات پیئر کے لیے ساڈھے تین بائی ساڈھے تین ،یعنی دو پیئر بڑھائیں گے تو پنجرہ بھی آدھا فٹ بڑھاتے جائیں گے۔ان کی مٹکی کا رخ اس طرح ہو کہ اِن کو انڈوں اور بچوں پر بیٹھا ہوا کوئی دیکھ نہ سکے۔اگر آپ باہر کی طرف رخ کر کے لگائیں گے تو یہ کسی کو سامنے سے گزرتا ہوا دیکھیں گے تو فوراََ گھونسلے سے باہر آ جائیں گے۔ خاص طور جب رات کو ڈر کر باہر آتے ہیں تو واپس اندر نہیں جاتے جس سے انڈے خراب یا بچے ایکسپائر ہونے کا چانس ہوتا ہے۔ کیج میں سٹک ہمیشہ لکڑی کی لگائیں۔ لکڑی کی سٹک سے فنچ کے پاؤں پر کسی قسم کا انفکشن نہیں ہوتا۔ زیبرا فنچ ایک سٹک سے دوسری پر ادھر اُدھر اُڑ کر جانا پسند کرتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں اِن کی کالونی میں چار پانچ سٹک لگایا کریں۔

 زیبرا فنچ کی روزانہ کی خوراک

 زیبرا فنچ کا بازار سے مکس دانہ خریدنے سے بہتر ہے ۔ دانہ الگ الگ خرید کر خود تیار کریں ۔یہ بلکل باریک دانہ کھاتا ہے۔ جس میں اِس کا سب سے پسندیدہ دانہ باریک کنگنی ہے۔ دانہ تیار کرنے کے لیے باریک پیلی کنگنی ، باریک لال کنگنی، موٹی کنگنی یعنی چینا، سوانک، باریک باجرہ ، یہ تمام چیزیں برابر مقدار میں لے کے مکس کر لیں۔ اور اِس میں تھوڑی چاول والی مونجی اور تھوڑے سی کنیری سیڈ بھی مکس کر سکتے ہیں۔ مثلاََ تمام چیزیں ایک ایک کلو ہیں تو اُن میں آدھا کلو کنیری سیڈ اور آدھا کلو چاول والی مونجی شامل کر دیں۔

 مکس دانے کے علاوہ فنچ کو آپ ابلا ہوا انڈہ باریک کش کر ڈبل روٹی ،کیک یا ابلے ہوئے چاولوں میں مکس کر کے کھلا سکتے ہیں۔ یہ آپ ہر موسم میں ہفتے میں دو دن فنچ کو کھلا سکتے ہیں۔ایگ فوڈ میں انڈے کے چھلکوں کا پوڈر اور سمندری جھاگ کے پوڈر کا آدھا چمچ مکس کر کے کھلا سکتے ہیں ۔ کوشش کریں انڈے کے چھلکے اور سمندری جھاگ یعنی کٹل فش بون کا پوڈر بنا کر مکس کر رکھ لیں اور جب سوفٹ فوڈ اپنے برڈ کو دینے لگیں تو اپنے پرندوں کے حساب سے تمام سوفٹ فوڈ میں ایک یا دو چمچ سمندری جھاگ اور انڈوں کے چھلکوں کے پوڈر کے مکس کر لیا کریں۔ بہت زیادہ سردی میں ایگ فوڈ میں ایک عدد ایوایان کیپسول اور ایک عدد فش آئل کیپسول کا لیکوڈ بھی مکس کر کے کھلا سکتے ہیں۔

کیلشیم اور وٹامن۔

زیبرا فنچ سے لگاتار بریڈ لیں تو اِس میں کیلشیم کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے فنچ دو تین اچھی بریڈ کرنے کے بعد انڈے انفرٹائیل دینا شروع کر دیتے ہیں۔کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کٹل فش بون یعنی سمندری جھاگ کو آپ ثابت بھی کیج میں رکھ سکتے ہیں اور پوڈر بنا کر کسی برتن میں یا پھر سوفٹ فوڈ میں مکس کر کے بھی کھلا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیلشیم بلاک آپ بازار سے لے کر پوڈر بنا کر استعمال کر سکتے ہیں۔  کالا نمک بھی فنچ کے معدے اور ہاضمے کے لیے بے حد مفید ہے۔ ٹھوڑا سا پیسا ہوا کالا نمک ،سمندی جھاگ اور کیلشیم بلاک کا پوڈر ان تینوں کو مکس کر کے برتن میں ڈال کر کالونی میں رکھ دیا کریں۔

پانی آپ نے دن دو مرتبہ تازہ اور صاف دینا ہے۔ سردیوں میں پانی نیم گرم ،اور گرمیوں میں نارمل دینا ہے ۔ گرمی ہو یا سردی فنچ نہانا بہت پسند کرتے ہیں۔اگر نہانے سے اِن کے پانی کے برتن سے پانی ختم ہو جائے تو یہ پیاس کی وجہ سے ایک دن میں ہی ایکسپائر ہو جاتے ہیں۔کوشش کریں اِن کے نہانے کے لیے ٹرے یا کنالی نما برتن الگ سے رکھیں اور پینے کے لیے الگ برتن میں پانی رکھیں۔پانی زیادہ گہرے برتن میں نہیں دینا کیونکہ جب فنچ کے بچے گھونسلے سے باہر نکلتے ہیں تو پانی میں گر کر ایکسپائر ہو جاتے ہیں۔ سردیوں میں آپ نے ٹرے میں پانی نیم گرم رکھنا ہے اور رات کو کھلا پانی کیج میں نہیں رکھنا خاص کر اگر سردیوں کے موسم میں رات کو یہ گیلے ہو گئے تو صبح تک ایکسپائر ہو سکتے ہیں ۔ گرمیوں کے موسم میں آپ الیکٹرولائٹ یا ORS کا آدھا چمچ ایک لیٹر پانی میں مکس کر کے پلا سکتے ہیں

 گرین فوڈ۔

 زیبرا فنچ چھوٹا پرندہ ہے اِس کو گرین فوڈ ہمشہ کش کر کے یا بلکل باریک کاٹ کر دینا چاہیے۔ گرین فوڈ میں سلاد کے پتے، بند گھوبھی کے پتے، پودینا کے پتے، چوکندر یہ فنچ کے لیے بہت مفید ہے ، اِس کے علاوہ  گاجر مل جائے تو وہ بھی استعمال کروا سکتے ہیں ،کدو اور لوکی دونوں میں سے جو مل جائے کھلا سکتے ہیں،ٹینڈے،کھیرا یہ فنچ کے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے، اور مٹر کے دانے نکال کر کونٹ کر کھلا سکتے ہیں، روائی کی پھلیوں کے بیج نکال کر کھلا سکتے ہیں۔ سردیوں کے گرین فوڈ میں آپ پالک ،میتھی،لوسن کو باریک کر کے کھلا سکتے ہیں ۔ اِس کے علاوہ گاجر سردیوں میں آسانی سے مل جاتی ہے یہ آپ کدو کش کر کے کھلا سکتے ہیں۔ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں ایک ہی قسم کی سبزی یا پھل لگاتار اپنے فنچ کو نہ کھلائیں اگر آپ دو تین چیزیں مکس کر کے اپنے فنچ کو کھلا رہے ہیں تو روزانہ کھلا سکتے ہیں۔ایک جوڑے کے لیے گرین فوڈ یا ایگ فوڈ کا ایک چمچ کافی ہے۔اِس کے علاوہ گرین فوڈ میں آپ گندم اور ثابت سبز مونگ  کا سپراوٹ بھی بنا کر بھی کھلا سکتے ہیں۔

بریڈنگ ٹپس اور احتیاطی تدابیر 

 ایک بات کا ہمیشہ خیال رکھیں اگر آپ نے فنچ کی کالونی بنائی ہے۔ توجب سارے پیئر نیسٹنگ کر لیں تو نیسٹنگ مٹیریل کالونی میں نہ رکھیں ۔ کیونکہ زیبرا فنچ نیسٹنگ کرنے کے شوقین ہوتے ہیں اور اپنے انڈوں اور بچوں کے اُوپر گھونسلہ بنانا شروع کر دیتے ہیں جس سے اِن کے انڈے خراب یا بچے ایکسپائر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کیج سے گھاس بلکل ختم کر دیں گے تو یہ ایک دوسرے کے گھونسلے سے گھاس کھینچتے ہیں جس سے اِن کے انڈے اور بچے گھونسلے سے باہر گر کر ایکسپائر ہو نے کا خطرہ ہوتا ہے۔اس لیے جن مٹکیوں میں گھاس نہیں اُن میں خود رکھ دیں باقی گھاس وغیرہ اُٹھا لیں۔ زیبرا فنچ انسانوں سے دور رہنا پسند کرتی ہیں۔اِس لیے اِس کا پنجرہ ایسی جگہ رکھیں جہاں انسانوں کی آمدورفت کم سے کم ہو۔ کوئی کتا ، بلی پنجرے کے پاس نہ ہو۔ورنہ یہ بریڈ نہیں کریں گے۔ اگر انسانوں کے گزرنے کی جگہ رکھنا ہے تو کیج کے تین اطراف  گرین شیٹ لگا دیں اور ایک سائیڈ کھلی رہنے دیں۔کوئی دھاگہ یا کوئی ایسا کپڑا یا بوری جس کے دھاگے نکلتے ہوں وہ کیج کے پاس نہ ہو۔ کیوں کہ دھاگہ اِن کے یا اِن کے بچوں کے گلوں میں پھنس سکتا ہے۔ کالونی میں زیبرا فنچ زیادہ اچھی بریڈ کرتے ہیں۔کیونکہ یہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے میں اور ادھر اُدھر اُڑنے میں مگن رہتے ہیں پنجرے کے باہر کیا کچھ ہو رہا ہے اکٹھا رہنے سے زیادہ دھان نہیں دیتے اور ڈرتے بھی کم ہیں۔پنجرے کو ہوا دار اور کھلی جگہ پر رکھیں۔ پنجرہ ایسی جگہ رکھیں جہاں صبح کے وقت ٹھنڈی دھوپ ایک دو گھنٹے کے لیے اِن کو لگے  اور اگر پنجرہ ایسی جگہ ہے جہاں شام کی ٹھنڈی دھوپ ایک یا دو گھنٹے کے لیے آتی ہے تو بھی ٹھیک ہے۔ پنجرے کو آپ نے تیز دھوپ میں اور زیادہ گرم جگہ پر نہیں رکھنا۔سخت سردی میں پنجرے کو کسی پلاسٹک کے کاغذ سے ڈھانپ دیں تا کہ ٹھنڈی ہوا اِن کو نہ لگے اور دھوپ لگتی رہے۔ سردیوں کے موسم میں اگر آپ کی کالونی چھوٹی ہے تو پچاس واٹ کا بلب اور اگر بڑی ہے تو سو واٹ کا بلب رات ، اور دن کو بھی ضرور لگائیں۔ اگر آپ گرمیوں میں فنچ سے بریڈ لے رہے ہیں تو رات کو زیرو واٹ کا بلب لگائیں تاکہ اگر یہ رات کو اپنے گھونسلے سے باہر آ جائیں تو آسانی سے اپنا گھونسلہ تلاش کر کے اندر چلی جائیں۔جب مادہ انڈوں پر بیٹھتی ہے تو نر کسی دوسری مادی سے بھی میٹنگ کر لیتا ہے۔لیکن ایسا بہت کم دیکھنے میں آیا ہے کہ یہ اپنے جوڑے کا ساتھ چھوڑ کر کسی دوسرے کے ساتھ گھر بسائیں ۔ اگر دونوں میں سے ایک مر جائے تب یہ دوسرا جیون ساتھی چنتے ہیں۔ یہ بہت کم بیمار ہوتے ہیں۔ آپ نے اِن کو سردی سے بچانا ہے۔سردی کی وجہ سے نزلہ زکام کی بیماری آتی ہے جس کے لیے پنجرے کو سردیوں میں ڈھانپ کر رکھیں۔ پنجرے کی صفائی نہ کرنے کی وجہ سے مائٹس پیدا ہو جاتے ہیں۔جو اِن کے جسم پر چمٹ کر اِن کا خون چوستے ہیں جس کی وجہ سے یہ اپنے پروں کو کھجاتے رہتے ہیں۔ ہمیشہ پنجرے کی صفائی رکھیں پنجرے کے ارد گرد کوپکس پوڈر کا چھڑکاؤ کیا کریں۔تاکہ کیڑے مکوڑے ان کو اور اِن کے بچوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔

پوسٹ پسند آئی ہو تو ہماری ویب سائٹ

www.in-urdu.com

کو دستوں سے شئیر کریں ۔ شکریہ

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)