( Types of LoveBirds )
لو برڈ کی جنسی اعتبار سے اقسام
لو برڈز کی سبھی پرجاتیاں افریقی براعظم سے تعلق رکھتی ہیں۔ (لو برڈ ) اِن کایہ نام زیادہ تر وقت اپنے جیون ساتھی کے ساتھ گزارنے کی وجہ سے رکھا گیا۔ قدرتی طور پر یہ چھوٹے چھوٹے جھنڈ میں رہتے ہیں ۔طوطوں کی رنگوں اور نسلوں کے اعتبار سے 350 سے زیادہ اقسام ہیں، لیکن جنسی اعتبار سے لو برڈ زیادہ تر نو پرجاتیوں میں پائے جاتے ہیں۔ جن میں سے تین نسلیں روزی فیس، بلیک ماسکڈ یعنی پرسناٹا اور فشری نسل کے لو برڈ کو آسانی سے پالتو پرندوں کے طور پر رکھ سکتے ہیں۔اور یہ انسانی ماحول میں آسانی سے ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔ اِسی لیے یہ تینوں نسلیں سب سے زیادہ پالتو پرندوں کے طور پر رکھی جاتی ہیں۔ قید میں بریڈرز کے پاس اِن پرجاتیوں کو مختلف رنگوں میں دیکھا جا سکتا ہے لیکن جنگلوں میں اِن نسلوں کا قدرتی طور پر ایک مخصوص رنگ ہے ۔جنگلوں میں یہ بیج ، پھل ، سبزیاں، اور گھاس وغیرہ کھاتے ہیں۔ جب کہ باقی پانچ قسم کے لو برڈ دانہ اور پھلوں کے ساتھ ساتھ کیڑے مکوڑے بھی کھاتے ہیں۔ اور اپنے مخصوص پسندیدہ قدرتی ماحول میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ جنگلی ماحول پسند کرنے کی وجہ سے اِن کی باقی چھ پرجاتیوں کو قید میں رکھنا اور بریڈ لینا بہت مشکل ہوتا ہے۔
01-Rosy Face, Rosei Collis, Peach Faced LoveBirds
Rosei Collis. Rosei Face, Peach Face |
روزی فیس یا پیچ فیس، کے چہرے اور گلے کا رنگ آڑو کی طرح گلابی ہوتا ہے۔ چہرے کے علاوہ باقی جسم کے زیادہ تر حصے پر سبز رنگ کے پنکھ ہوتے ہیں۔ روزی فیس لو برڈ کا تعلق جنوب مغربی افریقہ کے پانی کے قریب نیم خشک علاقوں سے ہے۔ بریڈر کی ورکنگ کی وجہ سے روزی کولی کی کافی میوٹیشن آ چکی ہیں۔ روزی فیس، ویسے تو جارہانا مزاج کا ہوتا ہے لیکن آپ اس کو پالتو بنا کر اچھی بریڈ لے سکتے ہیں۔ یاد رہے روزی فیس جسے ہم پیچ فیس بھی کہتے ہیں ۔ یہ نان رنگ آئی برڈ ہوتے ہیں۔ یعنی اِن کی آنکھوں کے گرد سفید حلقے نہیں ہوتے۔ اِن کو کسی دوسری پرجاتی کے لوبرڈ کے ساتھ پیئر نہیں لگاتے۔رنگ برڈ کے ساتھ پیئر لگانے سے اِن کے بچے تو ہو جاتے ہیں لیکن بچے آگے بریڈ نہیں کرتے ۔ اِن کا سائز 6 انچ اور اوسط عمر 12 سے 14 سال ہوتی ہے۔
02- Fischer Love Bird, Fischeri
Fischer Love Birds |
فشر نسل کے لوبرڈ اپنے شاندار، خوبصورت رنگوں اور چنچل فطرت کی وجہ بہت مقبول ہیں۔ یہ دوسرے لو برڈ کی نسبت پرسکون ہوتے ہیں اور اِن سے بریڈ لینا بہت آسان ہوتا ہے۔ بنیادی طور پر فشر لوبرڈ کے پروں کا رنگ سبز ہوتا ہے جو نیلے پلمیج میں ڈھکا ہوتا ہے۔ سینہ ، پروں، اور کمر میں ہلکے سبز کی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔جو گردن کے نیچے جا کر ہلکے پیلے کلر میں ڈھل جاتا ہے۔اور آنکھوں کے درمیان شروع ہو کر سر کے اوپر کی طرف آکر نارنجی اور بھورا ہو جاتا ہے ۔ اِن کی آنکھوں کے گرد سفید حلقے ہوتے ہیں ۔جبکہ چونچ کا کلر نارنجی ہوتا ہے۔ یہ پرندے صرف شمالی وسطی تنزانیہ کی جھیل کی جنوبی پٹی کے ساتھ افریقہ کے چھوٹے علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے کچھ پرندے روانڈا اور برونڈی کی طرف بھی ہجرت کر کے آباد ہوئے ہیں۔اِن کا سائز 6 انچ تک اور اوسط عمر 12 سے 15 سال تک ہوتی ہے۔
03- Personata, Block Masked or Yellow Collared LoveBirds
Personata, Block Masked or Yellow Collared LoveBirds
بنیادی طور پر یلو کلر لو برڈ کا جسم سبز گردن پیلی، اور چہرہ سیاہ یا سرمئی ہوتا ہے۔ آنکھوں کے گرد سفید رنگ کے حلقے ہوتے ہیں۔ لو برڈ کی اس نسل میں نر کا سائز مادہ کی نسبت تھوڑا بڑا ہوتا ہے۔ یہ روزی فیس کی نسبت سائز میں چھوٹے اور کم جارہانا مزاج کے ہوتے ہیں۔ اور یہ روزی فیس کی طرح زیادہ وسیع علاقوں میں نہیں پایا جاتا ۔یہ صرف تنزانیہ کے شمال مشرق میں پائے جاتے ہیں ۔اِن کا سائز 5.5انچ اور اوسط عمر 10 سے 20 سال تک ہوتی ہے۔
04- Nyasa, Lilian, Lilianace Love Bird
Nyasa, Lilian, Lilianace Love Birds |
نیاسا، یا للیان لو برڈ روزی فیس سے ملتا جلتا ہے۔ لیکن سرخ چہرے کے ساتھ پیلا رنگ اِن کو روزی کولی سے مختلف بناتا ہے۔ سائز میں یہ فشر اور روزی فیس سے چھوٹا ہوتا ہے۔ اس کے سینہ اور سر کا اوپری حصہ گلابی یا سرخ نارنجی سایا دار ہوتا ہے ۔ اس کی آنکھوں کے گرد بھی سفید رنگ کا دائرہ ہوتا ہے۔ یہ افریقہ کے وسیع علاقوں میں بہت کم اور چھوٹے چھوٹے جھنڈ کی شکل میں پائے جاتے ہیں۔ جس میں ملاوی، تنزانیہ، زمبابوے، زیمبیا کے علاقے ہیں۔ یہ نسل جنگلوں میں تقریباََ ناپید ہو چکی ہے۔اب یہ لو برڈ بریڈر کے پاس اکثر دیکھنے کو ملتا ہے۔ اِس سے بریڈ لینا اوپر بتائی گئی تینوں پرجاتیوں سے مشکل ہے۔ اِن کا سائز 5 انچ اور اوسط عمر 8 سے 10 سال ہوتی ہے۔
5.Black-Cheeked LoveBird (Nigrigenis)
Black-Cheeked LoveBird (Nigrigenis) |
بلیک چکڈ کو پہلے بلیک ماسکڈ کی ذیلی نسل سمجھا جاتا تھا۔ لیکن بعد میں اسے ایک الگ نسل کے طور پر تسلیم کیا گیا۔بلیک چکڈ کا چہرہ کالا اور چہرے کر گرد سرخ رنگ کا چھوٹا سا دائرہ ہوتا ہے۔ جسم سبز رنگ کا ہرا بھرا ہوتا ہے۔ جو سینے پر آ کر ہلکے بھورے اور پھر نارنجی کلر میں دھندلا جاتا ہے۔ اِن کی آنکھوں کے گرد سفید رنگ کے حلقے ہوتے ہیں۔ اور چونچ چمک دار سرخ کلر کی ہوتی ہے۔ یہ جنوب مغربی زیمبیا کے رہنے والے ہیں۔ اِن علاقوں سے پانی کی تلاش میں یہ زمبابوے، نمیبیا،اور بوٹسوانا میں ہجرت کرتے دیکھا گیا ہے۔ اِن کا سائز 5.5 انچ اور اوسط عمر 13 سال تک ہوتی ہے۔
6- Gray Headed LoveBird, Madagascar, Cana
Madagascar, Gray Headed LoveBird, Cana |
مڈغاسکر لوبرڈ کا تعلق مڈغاسکر جزیرے سے ہے۔ جہاں بارشیں کثرت سے ہوتی ہیں۔ اِنہیں زندہ رہنے کے لیے پانی کی وافر مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی لیے اسے گھروں میں پالنا بہت مشکل ہے۔ لو برڈ کی اِس نسل میں نر اور مادہ کا رنگ نر سے مختلف ہوتا ہے۔ مادہ مکمل طور پر سبز رنگ کے پلمج میں ڈھکی ہوتی ہے۔ پروں اور پیٹھ کا رنگ گہرا سبز ہوتا ہے۔ سینہ ہلکے سبز رنگ کا ہوتا ہے۔ جبکہ نر کے سینے اور سر کا کلر گرے یا ہلکا سفید ہوتا ہے۔ لو برڈ کی تمام پرجاتیوں سے، سائز میں یہ سب سے چھوٹا پرندہ ہے۔ اِن کی اوسط عمر 16 سال تک ہوتی ہے۔
7-Red Faced, Red Headed LoveBirds, Pullaria
Red Faced, Red Headed LoveBirds, Pullaria |
ریڈ فیس اس پرجاتی کو قید میں رکھ کر بریڈ لینے کی بہت کوشش کی گئی لیکن بہت کم لوگ اِس سے بریڈ لینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ریڈ فیس لوبرڈ کے تمام جسم، چہرے،پر، دم،اور گردنوں پر سبز رنگ ہوتا ہے۔ ماتھے سے لے کر آنکھوں کے درمیان سے گزرتا ہوا گلے تک سرخ نارنجی رنگ ہوتا ہے ۔ قدرتی طور پر افریقہ میں سب سے زیادہ تعداد ریڈ فیس لو برڈ کی ہے۔ یہ افریقہ کے اُن علاقوں میں پائے جاتے ہیں جہاں بارشیں زیادہ ہوں۔جو علاقے خط استوا کے ساتھ ہیں۔ جن میں یوگنڈا،سیرا لیون، انگولا اور لائبیریا شامل ہیں۔ اِن کا سائز 6 انچ اور عمر 20 سال تک ہوتی ہے۔
08- Black Winged, Abyssinian Love bird
Black Winged. Abyssinian Love bird |
لوبرڈ میں سب سے بڑا سائز بلیک ونگ لوبرڈ کا ہے ۔نام تو اِس کا کالے پروں والا ہے لیکن بنیادی طور پر یہ سبز رنگ کا ہوتا ہے ۔ اِس میں نر کی چونچ اور ماتھے کا کلر سرخ ہوتا ہے پروں کے کناروں اور دم پر کالا کلر ہوتا ہے۔ جبکہ فی میل کی صرف چونچ سرخ ہوتی ہے۔ باقی جسم پر سبز رنگ نمایاں ہوتا ہے ۔ یہ اری ٹیریا، اور ایتھوپیا کے رہنے والے ہیں۔اور کیڑے مکوڑے اور انجیر اور بوڈھ کے پھلوں کے اندر سے کیڑے کھانے کے ساتھ ساتھ اِن درختوں کے پھل شوق سے کھاتے ہیں۔ جنگلوں میں تو یہ تقریباََ ناپید ہو چکے ہیں ۔ بہت کم بریڈرز کے پاس اِن کو دیکھا گیا ہے۔ اِن کا سائز 6.5 انچ اور اوسط عمر 15 سال تک ہوتی ہے۔
09- Black Collared, Swindern LoveBirds
Black Collared, Swindern LoveBirds |
بلیک کلرڈ لوبرڈ ایک نیاب نسل ہے اِنہیں قید میں رکھ کر بریڈ لینا تقریباََ ناممکن ہے۔ کیونکہ یہ بلیک ونگز لوبرڈ کی طرح کیڑوں مکوڑوں کے ساتھ ساتھ دیسی انجیر بھی کھاتے ہیں۔ یہ افریقہ کے برساتی جنگلات میں اونچے اونچے درختوں کی چوٹیوں پر گھونسلہ بناتے ہیں۔ یہ کانگو، کیمرون، کوٹ ڈی آئیوری، گبون، گھانا، وسطی افریقہ، یوگنڈا اور لائبیرا کے علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ اِس کے جسم کا زیادہ تر حصہ سبز رنگ کا ہوتا ہے۔ گردن کے پیچے کی طرف کالے رنگ کی کالر نما چھوٹی سی پٹی ہوتی ہے۔پروں کے نیچے ہلکا سا بلیک کلر ہوتا ہے۔ اور دم پر بہت خوبصورت سرخ اور کالے رنگ کی پٹی سی بنی ہوتی ہے۔ اِن کا سائز 5 انچ اور عمر 10 سے 15 سال ہوتی ہے۔
پوسٹ اچھی لگی ہو تو اِس پوسٹ اور ویب سائٹ
www.in-urdu.com کو دوستوں سے شئیر کریں۔