Budgies Parrot Breeding in urdu |
بجیز طوطوں کا تعارف
بجیز پیرٹ کا اصل نام بجری گار Budgerigar ہے۔ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ آسٹریلیا کے قدیم قبائیلی لوگ اسے اچھاپرندہ ،اور اچھا کھانا کے نام سے پکارتے تھے ۔ ممکن ہے وہ اِسے کھاتے بھی ہوں۔ یہ پچھلے پچاس لاکھ سالوں سے آسٹریلیا کے خشک میدانی علاقوں اورجنگلوں میں پایا جانے والا پرندہ ہے ۔ قدرتی طور پر یہ آسٹریلیا میں سبز رنگ میں پایا جاتا ہے۔ جس کے پروں پر کالے رنگ کی دھاریوں کے ساتھ ہلکا سا سفید اور پیلا کلرہوتا ہے۔ان کا سر پیلے کلر کا اور گردن پر کالے رنگ کے ترتیب سے چار ڈاٹ ہوتے ہیں۔ یہ آسٹریلیا کے سخت موسموں کی تبدیلیوں کا مقابلہ کرتا ہوا میدانی علاقوں میں پانی اور کھانے کی تلاش میں گروپس کی شکل میں ہجرت کرتا ہے۔ جنگلوں میں بجیز پیرٹ گروپس کی شکل میں مٹی کے اُونچے ٹیلوں اور پہاڑوں کی ڈھلانوں پر مٹی کو کاٹ کرسوراخ کرتے ہیں اور اُس میں بریڈ کرتے ہیں۔ یا پھر درختوں کے اندر کوئی سوراخ مل جائے تو وہاں بریڈ کر تے ہیں ۔ بجیز پیرٹ اپنے چھوٹے سائز ،خوبصورت رنگ،اور کم قیمت کی وجہ سے دنیا بھر کا مقبول ترین اور پالتو پرندوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ جبکہ as a pet کتے اور بلی کے بعد دنیا میں تیسرے نمبر پر پالا جاتا ہے۔ یہ جنگلوں میں گھاس کے بیج ،درختوں کے پتے ،پھل اور اناج والی فصلوں کے بیج کھاتے ہیں۔ اِن کی عمر پانچ سے سات سال تک ہوتی ہے۔عام طور پر بجیز پیرٹ چھ انڈے دیتے ہیں۔ میل فی میل دونوں مل کر انڈوں کو ہیچ کرتے ہیں اور تقریباََ اکیس دن بعد انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں ۔بچے بیس سے پچیس دن تک والدین سے فیڈ لیتے ہیں پھر مٹکی یا بوکس سے باہر نکل آتے ہیں۔ اور خود کھانا پینا شروع کر دیتے ہیں۔
بجری طوطوں کا کاروبار
اگر آپ بجیز پیرٹ کا کاروبار کرناچاہتے ہیں لیکن آپ کے پاس تجربہ نہیں ۔تو آپ شروع میں ایسا پنجرہ لیں جس کی لمبائی اور چوڑائی کم از کم تین ضرب تین فٹ ہو ایسے کالونی نما بڑے پنجرے میں آپ بجیز پیرٹ کے چار ، پانچ جوڑے رکھ کر بریڈ لیں اور تجربہ حاصل کر لیں۔ اُس کے بعد زیادہ جوڑوں کا سیٹ اپ لگانے کا سوچیں۔اِس وقت عام بجیز پیرٹ کی قیمت مارکیٹ میں کم ہے۔ کاروبار کے لیے عام بجیز کے بجائے کنگ سائز بجیز پیرٹ رکھیں یا ہوگورومو ، بیک فرل یا پھر ایگزبیشن بجیز بھی رکھ سکتے ہیں۔ بجیز پیرٹ دو سے تین مہینے کے پٹھے خریدیں۔ بڑے بریڈر پیئر خریدیں گے تو ہو سکتا ہے وہ پانچ چھ سال بریڈ کر چکے ہوں۔ جب بجیز بریڈ کر کر کے بوڈھے ہو جاتے ہیں تو لوگ اکثر اُنہیں مارکیٹ میں سیل کر دیتے ہیں۔ اِس لیے خریدتے وقت احتیاط کریں۔ ہاں اگر کوئی بندہ بجیز پیرٹ کا پورا سیٹ اپ سیل کر رہا ہے ۔ اور اُس کے سیٹ اپ میں کوئی بیماری نہیں۔ تب آپ اُس سے بریڈر پیئر خرید سکتے ہیں۔
بجیز پیرٹ کے لیے بوکس یا مٹکی لگانے کا طریقہ
بجیز پیرٹ کی پانچ یا چھ بچوں کی ایوریج ہوتی ہے۔اِس لیے مٹکی یا بوکس کا سائز زیادہ چھوٹا بھی نا ہو اور بہت زیادہ بڑا بھی نا ہو۔ سائز چھوٹا ہونے کی وجہ سے چھوٹے بچے بڑے بچوں کے پاؤں کے نیچے دب کر ایکسپائر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے یا چھوٹے بچوں کی ٹانگیں ٹیڑیں ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ۔ اِس لیے کوشش کریں مٹکی یا بوکس زیادہ چھوٹے نہ ہوں۔ بجیز پیرٹ کی کالونی میں مٹکیاں یا بوکس اُس وقت لگائیں جب اُن کی عمر چھ یا سات مہنے سے زیادہ ہو اور آپس میں جوڑے بنا لیں۔ کوشش کریں کالونی میں تمام بجیز پیرٹ کی عمر ایک جتنی ہو۔نر اور مادہ کی تعداد برابر ہو۔اگر آپ بریڈر پئیر کالونی میں چھوڑ رہے ہیں تو دس بارہ دن اُن کو کیج میں سیٹ ہونے دیں پھر مٹکیاں یا بوکس لگائیں۔ مٹکیاں یا بوکس ایک ہی دن لگائیں تاکہ سارے پیئر اپنی مٹکیاں اور بوکس اکھٹا پسند کر لیں اور اِن میں لڑائی نہ ہو ۔ اگر کیج میں ایک پیئر ہے تو ایک مٹکی کافی ہے لیکن اگر زیادہ پیئر ہیں تو مٹکیاں بجری پیرٹ کے جوڑوں کی تعداد سے دو تین زیادہ لگائیں۔
کالونی بناتے وقت مٹکیوں یا بوکس میں فاصلہ کم از کم ایک فٹ رکھیں۔کیونکہ جب مادہ انڈے دینے کے لیے مٹکی یا بوکس کو پسند کرتی ہے تو اپنی پسند کی ہوئی مٹکی کے پاس کسی دوسری مادہ کو نہیں آنے دیتی۔ اگر دو مادہ کو ایک مٹکی پسند آ جائے تو اُس مٹکی کو حاصل کرنے کے لیے آپس میں تب تک لڑتی ہیں جب تک اُن میں سے ایک اللہ کو پیاری نا ہو جائے ۔ اگر بجری لڑنے کی وجہ سے زخمی ہو جائیں تو زخم ٹھیک کرنے کے لیے ہلدی کو سرسوں کے تیل میں ملا کر پیسٹ بنا کر زخم والی جگہ پر لگائیں ۔ دو تین دن لگا تار لگانے سے زخم ٹھیک ہو جائے گا۔
مٹکی یا بوکس کیج میں لگانے سے پہلے اُس میں تھوڑا سا کوپکس پوڈر چھڑک دیں تا کہ مائٹس اور کیڑے مکوڑے اِن کو تنگ نہ کریں۔ مٹکی کے باندھنے کے لیے سخت تار یا سریہ باندھنے والی لوہے کی تار کا استعمال کریں۔ اگر آپ لکڑی کا بوکس لگا رہے ہیں تو بوکس نیچے سے فلیٹ ہوتا ہے اِس لیے بوکس میں لکڑی کا بورادا لازمی ڈالیں۔ورنہ انڈے بوکس کے کونوں میں لگ جاتے ہیں اور مادہ کو انڈے ہیچ کرنے میں مشکل ہو تی ہے۔ سردی کے موسم میں مٹکیوں پر ڈھکن لگا کر رکھیں تاکہ بچوں کو سردی نہ لگے اور گرمی کے موسم میں ڈھکن اُتار دیں تاکہ مٹکی میں ہوا کا کراس ہو سکے ،بچے ہبس اور گرمی کی وجہ سے بیمار نہ ہوں۔ اگر بجیز پیرٹ کو کیج بائی کیج رکھنا ہے تو کوشش کریں پنجرہ کا سائز کم از کم دو ضرب ڈھیڈ فٹ تک ہو۔کیج میں جھولا اور پلاسٹک کی سٹک نہ لگائیں۔ہمیشہ لکڑی کی سٹک استعمال کریں۔ سٹک کی موٹائی اِتنی ہو کہ میٹنگ کے وقت بجری کے پیروں کی گرپ مضبوتی سے ہو ۔ اگر میٹنگ یعنی کراس کرتے وقت سٹک ہلے گی تو انڈے انفرٹائیل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ایک سٹک مٹکی کے ساتھ اور دو سٹک مٹکی سے دور لگائیں تاکہ بجیز ادھر اُدھر اُڑ سکیں۔ کیج کے لیے آپ گھر میں ایک جگہ سلیکٹ کر لیں اور کیج کو وہی پر رکھیں۔ یہ نہ ہو کہ آپ کبھی چھت پر کبھی کمرے میں کبھی صحن میں کبھی کہی تو کبھی کہی کیج کو رکھیں ۔ایسا کرنے سے بجیز بریڈ نہیں کرتے اِن کو ایک ہی جگہ رکھیں گے تو اچھی بریڈ کریں گے۔ پنجرہ ایسی جگہ رکھیں جہاں بارش میں پنجرے کے اندر پانی نہ گرے ۔ اگر کیج ایسی جگہ ہے جہاں گھر والوں کا زیادہ آنا جانا ہے یا کوئی کتا بلی کیج کے پاس ہے۔ تو کیج کے تین اطراف میں گرین شیٹ یا کوئی باریک کپڑا لگا دیں۔ اِس طرح بجیز مٹکی میں جاتے ہوئے ڈرتے نہیں اور بریڈ بھی اچھی کرتے ہیں
میل اور فی میل
Budgies Parrot Male & Female Difference |
بجیز پیرٹ کے دوسے تین مہینے کے بچوں میں جس بچے کی ناک کے سوراخ میں گلابی کلر زیادہ اور پھیلا ہوا ہو گا وہ نر ہو گا۔ جیسے جیسے یہ بڑے ہوں گے ناک کے سوراخ پرپل یا نیلے کلر کے ہونا شروع ہو جائیں گے۔جبکہ فی میل کے ناک کے سوراخ کے گرد سفید کلر زیادہ اور پھیلا ہوا ہو گا۔جیسے جیسے مادہ بڑی ہو گی ناک سفید کلر کا ہوتا جائے گا اور جب فی میل بریڈنگ پر آتی ہے تو اُس کی ناک کا کلر براؤن ہو جاتا ہے۔ ریڈ آئیز یعنی سرخ آنکھوں والے میل پیرٹ کے ناک کے سوراخ گلابی ہوتے ہیں۔جس میں سفید کلر بلکل کم ہو تا ہے۔ جیسے جیسے نر اڈلٹ ہوتا ہے گلابی کلر گہرا ہوتا جاتا ہے۔ مادہ کے ناک کے سوراخ میں سفید کلر زیادہ ہو گا جب مادہ اڈلٹ ہو گی تو ناک مکمل سفید ہو جائے گی۔
بجیز پیرٹ کی خوراک
Budgies Parrot Seeds mix |
بجیز پیرٹ کے کیج سے دانہ ختم نہ ہونے دیں۔ اگر دانہ ختم ہو جائے تو بھوک کی وجہ سے اِن کے بچے چیختے ہیں۔ جن کو چپ کرانے کے لیے مادہ بچوں کے سروں پر چونچ مارتی ہے ۔ جس سے بچے مٹکی میں ہی مر جاتے ہیں یا پھر مٹکی سے باہر گر جاتے ہیں۔ جن کو دوسرے بجری چونچیں مار کر ختم کر دیتے ہیں۔ اِس لیے دانہ اور پانی بجیز کے کیج سے کبھی ختم نہ ہونے دیں۔
اکثر لوگ بجیز پیرٹ کوصرف باجرہ کھلاتے ہیں ۔ باجرہ ضروری تو ہے لیکن اِسے دوسرے دانے میں مکس کر کے کھلائیں تو زیادہ بہتر ہے۔مکس دانہ کے لیے باجرہ، چینا یعنی موٹی کنگنی ۔باریک پیلی کنگنی ، لال کنگنی یہ چاروں وزن کے لحاظ سے برابر مقدار میں استعمال کریں اور سردیوں کے موسم میں تقریباََ دو کلو مکس دانے میں آدھا پاؤ سورج مکھی کے بیج مکس کر کے کھلا سکتے ہیں۔
اِس کے علاوہ اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو کنیری سیڈ ، بھنگ کے بھیج،السی اور کڑتم یہ چار چیزیں بھی دانے میں مکس کر لیں تو بہتر ہے۔ مثلاََ اگر آپ کے پاس تین کلو مکس دانہ ہے تو کنیری سیڈ ، بھنگ کے بیج السی کڑتم آدھا ،آدھا پاؤ لے کر مکس دانے میں مکس کر دیں۔ اِس کے علاوہ روزانہ کی خوراک میں مکئی کا نرم بھٹہ یعنی دودھیا نرم چھلی بھی بجیز پیرٹ کھلا سکتے ہیں۔خاص طور بریڈنگ سیزن میں بھٹہ بجیزی پیرٹ کے بچوں کے لیے بہت مفید ہے۔
سوفٹ فوڈ
Budgies Parrot Soft Food |
گرین فوڈ
Vegetables For Budgies Parrots |
Fruit For Budgies Parrot |
بجیز پیرٹ کے لیے کیلشیم
کیلشیم بلاک بجیز پیرٹ کے لیے بہت ضروری ہے۔یہ آپ بازار سے بھی خرید سکتے ہیں اور گھر میں خود بھی تیار کر سکتے ہیں ۔ کیلشیم بلاک بنانے کا طریقہ میری ویب پر موجود ہے وہ وہ دیکھ کر کیلشم بلاک تیار کر لیں۔کیلشیم کی کمی کی وجہ سے بجیز انڈے انفرٹائل دینا شروع کر دیتے ہیں۔ بجیز کی چونچ اور ناخن خراب ہو جاتے ہیں۔ اور پرَوں کی چمک بھی کم ہو جاتی ہے ۔ کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے انڈوں کے چھلکوں کو دھو کر صاف کر لیں پھر چھلکوں کو کونٹ کر پوڈر بنا لیں۔ جب سوفٹ فوڈ دینے لگیں تو اِس پوڈر کا ایک یا آدھا چمچ سوفٹ فوڈ پر چھڑک کر کھلائیں۔اِسی طرح آپ کیٹل فش بون جسے سمندری جھاگ کہتے ہیں اِس کا پوڈر بنا کر یہ بھی سوفٹ فوڈ پر چھڑک کر کھلا یا کریں۔
بریڈنگ فارمولا
Breeding Formula For Budgies |
بجیز پیرٹ کواچھی خوراک دیں تو کسی بریڈنگ فارمولے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔بریڈنگ فارمولا پرندوں کو ہیٹ میں لانے کا طریقہ ہوتا ہے۔ ا گر گرمیوں میں پرندوں کو گرم فارمولے کھلائیں گے تو وہ بیمار ہو جائیں گے۔ اگر آپ کے پرندے وٹامن E کی کمی کی وجہ سے انڈے انفرٹائل دے رہے ہیں تو پھر آپ ابلے ہوئے انڈے کو باریک کش کر لیں اور اُس میں ایک عدد رس یا ڈبل روٹی باریک کر کے مکس لیں اور اُس میں ایک عدد ایویان کیپسول اور فش آئیل کیپسول کا لیکوڈ نکال کر اچھی طرح مکس کر کے ایسے پرندوں کو کھلائیں۔
بجری پیرٹ کی گرمی میں حفاظت
بجیز پیرٹ کے لیے بہترین ٹمپریچر پچیس سے لے کر بتیس تک ہوتا ہے۔ گرمیوں میں کیج کو ہوا دار اور ٹھنڈی جگہ پر رکھیں ۔خاص کر بارشوں کے موسم میں ہبس والی جگہ پر ہر گز نہ رکھیں ۔ہبس کی وجہ سے پرندوں کی آنکھیں خراب ہو جاتی ہیں۔جس پر مچھر کاٹ لے تو یہ بیماری اور خطرناک ہو جاتی ہے۔
شدید گرمی کے موسم میں نہانا بجیز طوطوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ بجیز کے لیے پینے کا پانی الگ رکھیں اور نہانے کے لیے الگ پانی رکھیں۔ اگر آپ کے بجیز کو نہانے کی عادت نہیں۔ توآپ ایسا برتن لیں جو زیادہ گہرہ نہ ہو۔ اُس میں گھاس یا نیم کے درخت کے پتے، شہتوت کے پتے، یا سفیدے کے پتے جو بھی آپ کو آسانی سے مل جائیں لے کر پانی کے برتن میں ڈال کر کیج میں رکھ دیں۔ آپ دیکھیں گے آپ کے بجیز طوطے پتوں کے ساتھ کھیلیں گے بھی اور مزے سے نہائیں گے ۔
سردیوں کے موسم میں رات کو پنجرے کو کسی بوری یا کارپیٹ سے لپیٹ کر اُس کے اُوپر پلاسٹک کاغذ ڈال کر ڈھانپ دیں ۔ بوری یا کارپیٹ کیج کو گرم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔اگر بوری یا کارپیٹ نہ ملے تو آپ کوئی بھی موٹا کپڑا استعمال کر سکتے ہیں۔ دن کو بوری یا کارپیٹ ہٹا دیں اور پلاسٹک کاغذ کو پنجرے پر لپٹا رہنے دیں تا کہ ٹھنڈی ہوا بجیز کونہ لگے اور دھوپ یا روشنی کیج میں آتی رہے ۔ کوشش کریں سردیوں میں پنجرہ ایسی جگہ ہو جہاں صبح کی ٹھنڈی دھوپ ایک دو گھنٹے کے لیے اِن کو لگے ،یا پھر شام کی ٹھنڈی دھوپ لگے ۔ بجیز کو زیادہ تیز دھوپ میں نہ رکھیں ۔ کیج مٹکی اور بوکس کی صفائی بھی دو تین دن بعد ضرور کیا کریں۔
بریڈنگ ٹپس
بجیز پیرٹ کا بریڈنگ سیزن ستمبر سے لے کر مئی تک ہوتا ہے۔مئی کے مہینے میں جن پیئر کے بچے سلف ہو کر مٹکیوں سے باہر آ جائیں اُن کی مٹکیاں اُتارنا شروع کر دیں اور اُن پیئر کو الگ کیج میں کرتے جائیں تاکہ وہ مٹکی حاصل کرنے کیلے دوسرے سے لڑیں نہیں۔ جون، جولائی اور اگشت میں بریڈ نہ لیں تو بہتر ہے۔ ویسے بھی بجیز کی اچھی صحت کے لیے سال میں تین مہینے کی بریڈنگ ریسٹ ضروری ہے۔ جب بچے سلف ہو جائیں تو ماں باپ سے الگ کر دیں کیونکہ جب بچے چار پانچ مہینے کے ہوتے ہیں تو مٹکی حاصل کرنے کے لیے اپنی ماں سے ہی لڑنے لگتے ہیں۔ کوشش کریں کیج کے حساب سے ہی پیرٹ رکھیں اگر زیادہ ہو جائیں تو الگ کیج میں رکھ لیں۔ ورنہ فروخت کر دیں۔
بعض دفعہ ایک مٹکی میں پانچ سے چھ بچے ہوتے ہیں جن میں تین چار بچے بڑے اور ایک دو بلکل چھوٹے ہوتے ہیں ۔ جب نر اور مادہ بچوں کو فیڈ کرواتے ہیں تو بڑے بچے منہ کھول کر فیڈ لے لیتے ہیں جبکہ چھوٹے بچے بڑے بچوں کے پاؤں میں دبے رہتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر چھوٹے بچ کمزور ہو جاتے ہیں۔آپ کو بچوں کو دوسری مٹکی میں فوسٹر کرنے کا طریقہ آنا چاہیے۔ فوسٹر اُن بچوں کو کرتے ہیں جن کی عمر تین سے چار دن ہو بچوں کو اُس مٹکی میں رکھیں جس میں اتنی ہی عمر کے بچے پہلے سے موجود ہوں اور کوشش کریں بچے دوسری مادہ سے چھپ کر رکھیں ورنہ دوسری مادہ بچوں کو مارے گی ۔ پانی ہمشہ صاف اور تازہ دیں ہو سکے تو دن میں دو مرتبہ پانی تبدیل کریں۔ سردیوں میں ٹھنڈا پانی ہر گز نہ دیں۔
پوسٹ اچھی لگی ہو تو اِس پوسٹ اور ویب سائٹ
www.in-urdu.com کو دوستوں سے شئیر کریں۔